لیاقت باغ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کی تقریب کے باعث ٹریفک کے دباؤ میں اضافے کا امکان، سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے متبادل راستے فراہم

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)لیاقت باغ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کی تقریب کے باعث ٹریفک کے دباؤ میں اضافے کا امکان، سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے متبادل راستے فراہم کر دیے لیاقت باغ کے قریب ٹریفک کو ریگولیٹ کرنے کے لیے دو ڈائیورشن پوائنٹس لیاقت باغ چوک گول چکر اور گورڈن کالج یو ٹرن سے ٹریفک کو ڈائیورٹ کیا جاۓ سی ٹی او راولپنڈی کی ہدایت پر اضافی ٹریفک سٹاف تعینات، ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے عوام سے اپیل ھے کہ لیاقت روڈ اور مری روڈ کی صورتحال کو مدنظر رکھیں اور متبادل راستے استعمال کریں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے مریڑ چوک سے راشد منہاس روڈ، اولڈ ائیرپورٹ روڈ اور راول روڈ کو متبادل کے طور پر اپنائیں لیاقت باغ کے قریب غیر قانونی پارکنگ سے گریز کریں، صرف مختص پارکنگ مقامات پر گاڑی پارک کریں ٹریفک سٹاف موقع پر موجود ہے، عوام سے تعاون کی اپیل۔ انکی ہدایات پر عمل کریں سی ٹی او راولپنڈی نے عوامی سہولت کے لیے بروقت اقدامات پر زور دیا، سرکل انچارجز کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں سٹی ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن پر051-9274843 پر رابطہ کریں۔