پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن میں محکمانہ پروموشن لسٹ B1 انٹرویو کا انعقاد

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)چیئرمین بورڈ ایس ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف کی سربراہی اور ممبر بورڈ ڈی ایس پی سید ذوالفقار گیلانی اور ڈی ایس پی چوہدری ذوالفقار علی کی زیرنگرانی محکمانہ امتحانات B1 کا انعقاد کیا گیا۔ 21 کنسٹیبلان نے تحریری امتحان میں حصہ لیا۔ جن میں سے 10 کامیاب ہونے والے جوانوں کا انٹرویو لیا گیا۔ کامیاب ہونے والے جوانوں کو افسران نے مبارکباد دی جس پر جوانوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ افسران کا شکریہ ادا کیا۔ کامیاب ہونے والے جوانوں کو آئندہ محکمانہ شیڈول کے مطابق لوئر کورس کیلیۓ راونہ کیا جاۓ گا۔