راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کے کانسٹیبل زرغام حیدر کا اعزاز، کک باکسنگ اور مارشل آرٹس کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن،سی پی او سید خالد ہمدانی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کانسٹیبل زرغام حیدر کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے کانسٹیبل زرغام حیدر کا اعزاز، کک باکسنگ اور مارشل آرٹس کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کی،سی پی او سید خالد ہمدانی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کانسٹیبل زرغام حیدر کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا.
کانسٹیبل زرغام حیدر نے مارشل آرٹس (بلیک پینتھر) کے نیشنل مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی، کانسٹیبل زرغام حیدر نے گوجرانوالہ میں منعقد ہونے والے پنجاب پولیس انٹر رینج کک باکسنگ کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا،آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق پولیس افسران کو کھیلوں کے بہترین مواقع اور سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔