راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا سال نو کی آمد پر شہریوں کے تحفظ، ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے موثر سیکورٹی پلان،سال نو کی آمد پر راولپنڈی پولیس کے 6600 سے زائد افسران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے، سال نو کی آمد پر 800 سے زائد افسران ٹریفک ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے،ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے شہر بھر میں 32 خصوصی پکٹیں لگائی گئی ہیں، سی پی او،ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی روک تھام کے لیے تمام تھانوں میں اضافی پکٹس لگائی گئی ہیں، سی پی او،ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ پر پابندی عائد ہے،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، سی پی او، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا.
سی پی اوسید خالدہمدانی۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے سال نو کی آمد پر شہریوں کے تحفظ، ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے موثر سیکورٹی پلان مرتب کیا،سال نو کی آمد پر راولپنڈی پولیس کے 6600 سے زائد افسران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے، سال نو کی آمد پر 800 سے زائد افسران ٹریفک ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے،ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے شہر بھر میں 32 خصوصی پکٹیں لگائی گئی ہیں، سی پی او،ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی روک تھام کے لیے تمام تھانوں میں اضافی پکٹس لگائی گئی ہیں، سی پی او،ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ پر پابندی عائد ہے،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا، ڈولفن فورس، محافظ سکواڈ، اور تھانوں کی موبائلز مسلسل ڈیوٹی سر انجام دیں گی، سال نو کی آمد پر مسیحی برادری کی عبادات کے سلسلہ میں موثر سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، سال نو کی آمد پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔