راولپنڈی(کرائم رپورٹر )نصیر آباد پولیس کی کاروائی،نیو ائیر نائٹ کے لئے آتش بازی کا سامان لانے والا سپلائر گرفتار،بھاری کھیپ میں سامان آتش بازی اور پسٹل برآمد،ملزم سے 500 انار، 480 سفید انار، 100 گولوں سمیت دیگر سامان آتش بازی برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نیو ائیر نائٹ کے لئے آتش بازی کا سامان لانے والے سپلائرمحمد عمر کو گرفتارکر لیا، ملزم سے بھاری کھیپ میں سامان آتش بازی اور پسٹل برآمدہوا، نصیر آباد پولیس نے مشکوک گاڑی کو روک کر چیک کیا تو ملزم محمد عمر سے سامان آتش بازی اور پسٹل برآمد ہوا،ملزم سے 500 انار، 480 سفید انار، 100 گولوں سمیت دیگر سامان آتش بازی برآمد ہوا، ملزم کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لی گئی ہے، ملزم کے ساتھیوں سہولت کاروں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازکا کہنا تھا کہ آتش بازی کے ذریعے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔