راولپنڈی(کرائم رپورٹر) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا شہر بھر میں فلیگ مارچ،فلیگ مارچ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی سربراہی میں کیا گیا،فلیگ مارچ میں ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز، ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس،ڈولفن سکواڈ اور ضلعی پولیس نے حصہ لیا،فلیگ مارچ شہر بھر کے مختلف علاقوں میں کیا گیا، فلیگ مارچ کا مقصد سال نو کی آمد پر شہریوں کے تحفظ، ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے راولپنڈی پولیس کے عزم کا اظہار ہے، سال نو کی آمد پر راولپنڈی پولیس کے 6600 سے زائد افسران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے.
ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے شہر بھرکے مختلف علاقوں میں 32 خصوصی پکٹس گائی گئی ہیں، ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ پر پابندی عائد ہے،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں.