راولپنڈی (کرائم رپورٹر) سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری، سی پی او سید خالد ہمدانی نے کار چوری کے مقدمات میں بہترین کارکردگی پر ایس ڈی پی او کینٹ مرزا جاوید اقبال کو تعریفی لیٹر، ایس ایچ او کینٹ لقمان جاوید .
اور سب انسپکٹر عمر صدیق کو تعریفی سرٹیفیکیٹس دیے،جرائم کے خلاف راولپنڈی پولیس کی کارکردگی میں میرے ہر افسر ہر جوان کی محنت شامل ہے، اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران شاباش اور انعام کے مستحق ییں.