اڈیالہ روڈ خواجہ کارپوریشن چوک پر ترقیاتی کام کے باعث عارضی طور پر ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) اڈیالہ روڈ خواجہ کارپوریشن چوک پر ترقیاتی کام کے باعث عارضی طور پر ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کر دیا گیا راہ امن ٹرن سے جانب خواجہ کارپوریشن چوک اور خواجہ کارپوریشن چوک سے جانب راہ امن ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کر دیا گیا شہری تلسہ روڈ، کالٹیکس روڈ اور ڈیفنس روڈ کو متبادل راستے کے طور پر استعمال کریں ڈائیورشن کی وجہ سے خواجہ کارپوریشن چوک کے اطراف میں ٹریفک سست روی کا شکار ہو سکتی ہے ترقیاتی کام کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات عوام سے گزارش ہے کہ ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں اور محتاط ڈرائیونگ کری متبادل راستے اختیار کرنے سے ٹریفک دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی.

سی ٹی او راولپنڈی کی طرف سرکل انچارج اڈیالہ کو ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کی ہدایت شہریوں کو پریشانی سے بچانے کے لیے ٹریفک کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے ڈائیورشن پوائنٹس پر سٹاف کی موجودگی یقینی بنائی گئی ہے کسی بھی مشکل سے بچنے کے لیے متبادل راستوں کی منصوبہ بندی پہلے سے کریں.