راولپنڈی ( کرائم رپورٹر) تھانہ گوجر خان نے نیو میٹرو سٹی گوجر خان ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ کرکے شہری کوقتل کرنے والے 3 مزید ملزمان فیصل ، مختار ، کامران ، کو گرفتار کر لیا ملزمان کے باقی 3 ساتھیوں جن میں عرفان عرف بھولا ، ناصر ، طلحہ ، کو پولیس قبل ازیں گرفتار کر چکی ھے ،تفصیلات کے مطابق ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ھے یاد رھے کہ ملزمان نے کچھ دن قبل نیو میٹرو سٹی گوجر خان ہاؤسنگ سوسائٹی کی تقریب میں فائرنگ کرکے شہری کو قتل کردیا تھا ، واقع پر نوٹس لیتے ہوۓ سی پی او سید خالد ہمدانی نے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا ،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا شہریوں کی جان سے کھیلنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے .