راولپنڈی ( کرائم رپورٹر) تھانہ ائیرپورٹ کی کاروائی،بائیک لفٹر گینگ کے 02 ملزمان گرفتار، مسروقہ 06 موٹرسائیکل برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بائیک لفٹر گینگ کے 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں سلیم اور محمد علی شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ 06 موٹرسائیکل برآمد ہوئے،ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازنے ایس ایچ او ائیرپورٹ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی، شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔