پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی سال 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری

راولپنڈی ( کرائم رپورٹر)پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ھدایات کاروائیاں کرتے ھوۓ۔ گزشتہ ماہ میں 1175 ایف آئی آر کا اندراج کرایا۔ 33 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل اور 20 گاڑیاں برآمد کیں۔ 71 عدد پسٹل ، 02 کلاشنکوف ، 02 رائفل ، معہ 626 روند ، 316 لیٹر شراب ، 13 کلوگرام چرس ، 11 کلوگرام افیون برآمد کی۔ 492 مجرم اشتہاری 32 اے کیٹگری اشتہاری ، 467 عدالتی مفرور گرفتار کیۓ۔ گاڑیوں میں غیرمعیاری گیس سلنڈر نصب کرنے پر 784 ڈرائیوروں اور غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے 150 ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ ای ایپ چیکنگ میں 2952526 پرسن اور 484154 وہیکل چیک کیۓ گیۓ۔ دوران سفر 2664 پریشان حال مسافروں کی مدد کی گئی۔ جس میں 198 فرسٹ رسپانڈ اور طبی امداد شامل ہے۔

81 گمشدہ بچوں کو بحفاظت ورثاء کے حوالے کیا۔ پٹرولنگ پولیس موبائل ایجوکیشن یونٹ نے آگاہی مہم پروگرامز کا انعقاد کیا اور پمفلٹ تقسیم کیۓ۔ ڈرائیونگ سکولز میں 1224 شہریوں کو ڈرائیونگ کورس کروایا جبکہ 4591 شہریوں کو ڈرائیونگ لائیسنس جاری کیۓگیۓ۔ 3145 کم عمر جبکہ 41557 بدوں کاغذات و ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے موٹرسائیکل بند کیۓ گیۓ۔ محکمانہ ترقی کے مراحل میں 27 ھیڈکانسٹیبل ، 31 اے ایس آئی کے عہدہ پر فائز کیۓ گیۓ جبکہ نئی بھرتی میں 49 کانسٹیبل ، 30 لیڈی کانسٹیبل اور 11 ڈرائیور کانسٹیبل بھرتی کئے گئے۔ پوسٹوں پر مصالحتی کمیٹیوں کی میٹنگز کا انعقاد کیا گیا۔ جس کو عوامی حلقوں میں خوب سراہا گیا۔