راولپنڈی (کرائم رپورٹر)تھانہ گنجمنڈی نے دو روز قبل گنجمنڈی کے علاقہ میں ایک شخص کے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار ملزمان میں جنید اور مراد شامل ہیں، ملزمان نے ذاتی رنجش پر مقتول فہیم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، گنجمنڈی پولیس نے ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں، گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ایس پی راول .