راولپنڈی (کرائم رپورٹر)تھانہ صدر بیرونی نے شہری کے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے 07 ملزمان گلفام، سفیان، حمزہ، زین، محمد حمزہ، شعبان اور علی حسن ، گرفتار صدر بیرونی پولیس نے شہری کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا،واقعہ میں ملوث ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جاۓ گا،شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے اور قبضہ مافیاء قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر