فورس کی ویلفیئر کے اقدامات کا سلسلہ جاری،سی پی او سید خالد ہمدانی

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق فورس کی ویلفیئر کے اقدامات کا سلسلہ جاری،پولیس افسران و اہلکاروں کے لئے رعایتی لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولت کے لئے الرحمن کلینیکل لیبارٹری کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے الرحمن کلینیکل لیبارٹری کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیئے.

مفاہمتی یاداشت کے تحت پولیس افسران و جوان اور فیملیز کو مختلف اقسام کے لیب ٹیسٹوں پر %55 فیصد رعایت دی جائے گی پولیس افسران واہلکاروں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا ،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق فورس کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں، ایس پی صدر .