راولپنڈی (کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی شہر میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کروانے میں ناکام ہوگئی کروڑوں جرمانے کی مد میں شہریوں نے ادا کر دیا سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کے لئے جرمانہ پولیس بن گئی۔ چالان کی تعداد میں 13,671 اور جرمانے کی رقم میں 4 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ، اکتوبر سے دسمبر 2024 کی سہ ماہی میں یہ تعداد بڑھ کر 223,911 تک پہنچ گئی 17 کروڑ 55 لاکھ روپے شہریوں نے ادا کیا ، سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلز میں د عوی کیا گیا ہےکہ ٹر یفک قوانین کی مکمل پابندی کو شاں ہے پولیس نےجولائی 2024 سے دسمبر 2024 تک چالان کی تعداد اور جرمانے کی مد میں حاصل ہونے والی رقم کا موازنہ جاری کر کیا .
جس کے مطابق جولائی سے ستمبر 2024 کے دوران کل 210,240 چالان کیے گئے جس پر 13 کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ اکتوبر سے دسمبر 2024 کی سہ ماہی میں یہ تعداد بڑھ کر 223,911 تک پہنچ گئی اور 17 کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ بھی کیا گیا،ان اعداد و شمار سے واضح ہوتا ہے کہ پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں آخری سہ ماہی میں چالان کی تعداد میں 13,671 اور جرمانے کی رقم میں 4 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب چیف ٹریفک آفیسر بینش فاطمہ نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کا مقصد عوام کو محفوظ سفر کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ ، ہمارا مقصد ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں حادثات اور مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی ہمیشہ عوامی خدمت کے لیے کوشاں ھے۔