پلاٹ پر قبضہ کرنے والے 12 ملزمان گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)تھانہ روات پولیس نے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کرنے والے 12 ملزمان گرفتار،گرفتار ملزمان میں عبداللہ، شفیق، سمندر خان، گل خان، صبعون، آصف، اشفاق، اسماعیل، فرید، عزیزالرحمن، عبدالقدیر اور وقار شامل ہیں،ملزمان نے روات کے علاقہ میں زبردستی پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی،ملزمان نے اپنے ساتھی رمضان کو فائرنگ سے زخمی کر کے مخالف فریق پر الزام لگانے کی کوشش بھی کی،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جاۓ گا شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے اور قبضہ مافیاء قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر .