نجی ٹی وی کے رپورٹر سے ناروا سلوک پر اے ایس آئی سعید گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)تھانہ پیرودھائی کے علاقہ میں نجی ٹی وی کے رپورٹر سے ناروا سلوک پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس، اختیارات سے تجاوز اور ناروا سلوک میں ملوث پولیس اہکار سعید اے ایس آئی پر مقدمہ درج، گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق پیرودھائی کے علاقہ میں نجی ٹی وی کے رپورٹر سے ناروا سلوک پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا، اختیارات سے تجاوز اور ناروا سلوک میں ملوث پولیس اہکار سعید اے ایس آئی پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ،کسی بھی صورت میں اختیارات سے تجاوز کی کوئی گنجائش نہیں،کسی بھی شہری سے ناروا سلوک ناقابل برداشت ہے، راولپنڈی پولیس صحافی برادری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔