قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو فرار میں مدد فراہم کرنے والے ملزم گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)تھانہ صدر بیرونی نے ،قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو فرار میں مدد فراہم کرنے والے 02 ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد،ملزمان کے زیر استعمال گاڑیاں ویگو اور لینڈ کروزر معہ ریوالونگ لائٹ قبضہ پولیس میں لے لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو فرار میں مدد فراہم کرنے والے 2 0ملزمان سلیمان اور سرمد کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمدکر لیا،ملزمان سے کلاشنکوف اور پسٹل برآمدہوا،ملزمان کے زیر استعمال گاڑیاں ویگو اور لینڈ کروزر معہ ریوالونگ لائٹ قبضہ پولیس میں لے لی گئیں، صدر بیرونی پولیس نے قتل کے مطلوب ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر ریڈ کیا تو ملزمان سرمد اور سلیمان نے ملزم حماد کو بھگا دیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھا کہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں جسے جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔