راولپنڈی (کرائم رپورٹر)تھانہ آراے بازار نے ،کار و موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ کا ملزم گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ کار اور 02 موٹر سائیکل برآمد۔ تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کار و موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ کے ملزم نعیم کو گرفتارکر لیا،ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ کار اور 02 موٹر سائیکل برآمد ہوئے،ملزم کے ساتھیوں سہولت کاروں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہارکا کہنا تھا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔