راولپنڈی (کرائم رپورٹر)سب انسپکٹر محمد تاج کی برسی، پولیس افسران کی شہیدسب انسپکٹر محمد تاج کی قبر پر حاضری،پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، پولیس افسران نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ تفصیلات کے مطابق شہید سب انسپکٹر محمد تاج کی برسی کے موقع پر پولیس افسران نے شہید کی قبر پر حاضری دی،پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، پولیس افسران نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی،سب انسپکٹر محمد تاج 05 جنوری 1997 کوتھانہ کوٹلی ستیاں تعینات تھے، آپ کوایک کار ڈرائیور نے اطلاع دی کہ سانداں والی کے قریب تین ڈاکوؤں نے اسے لوٹ لیا اور دیگر گاڑیوں کو بھی لوٹ رہے ہیں، جس پر آپ نے ریڈنگ پارٹی تشکیل دی اور اس کی قیادت کرتے ہوئے موقعہ پر پہنچے تو ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی،آپ نے انتہائی دلیری سے ڈاکوؤں کی فائرنگ کا مقابلہ کیا اسی دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے آپ شدید زخمی ہو گئے اور جام شہادت نوش فرمایا، شہید کی بہادری اور قربانی کی لازوال داستان ناقابل فراموش ہے، راولپنڈی پولیس شہداء فیملیز کے ساتھ کھڑی ہے۔