راولپنڈی(کرائم رپورٹر)موٹروے M-14 عیسی خیل کے قریب بس حادثے کا شکار ، حادثے میں 2 افراد جابحق ،2 شدید اور 5 معمولی زخمی، حادثہ بس ڈرائیور کو نیند انے کی وجہ سے پیش ایا ہے ، ڈرائیور کی غفلت لاپرواہی کے باعث بس الٹ گئی ، حادثے کی اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تمام لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو عیسی خیل اور ڈی ایچ کیو میانوالی منتقل کر دیا گیا ، بس کوئٹہ سے اسلام اباد کی جانب جا رہی تھی، امدادی کاروائیوں کے دوران بس کے خفیہ خانوں سے نان کسٹم پیڈ سامان برامد ، نان کسٹم پیڈ سامان میں تمباکو ، چاکلیٹ اور گٹکا شامل ، متعلقہ ضلع کی پولیس کو موقع پر طلب کر لیا گیا .