راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ بنی نے سٹریٹ کرائم و چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا ملزم سے 3 موبائل فون ، مسروقہ رقم 4500 روپے ، اسلحہ ، برآمد ہوا ، ملزم کے ساتھیوں ، سہولت کاروں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے ، ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔