راولپنڈی(کرائم رپورٹر)میں سٹیٹ آف دی آرٹ خدمت مرکز لیاقت باغ کے ساتھ ساتھ 12 دیگر خدمت مراکز بھی کام کر رہے ہیں، سال 2024 میں مجموعی طور پر راولپنڈی میں ایک لاکھ 76 ہزار 337 افراد نے خدمت مرکز سہولیات حاصل کیں، خدمت مراکز کی سہولیات کے حوالے سے شہریوں کا 100 فیصد مثبت فیڈ بیک، راولپنڈی خدمت مراکز سے سال 2024 میں 61 ہزار 704 افراد نے پولیس کیریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے، 60 ہزار 614 افراد نے جنرل پولیس ویری فیکیشن کی سہولت حاصل کی خدمت مراکز سے 6 ہزار 442 افراد نے نئے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے، خدمت مراکز سے 9 ہزار 720 افراد نے لرنرز ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے.
خدمت مراکز سے 8 ہزار 932 افراد نے لرنرز ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی، 1600 افراد نے ایف آئی آر کی کاپی جبکہ 745 افراد نے گمشدگی رپورٹ درج کروائی، 633 افراد نے کرایہ داری و ملازمین کی رجسٹریشن کروائی، 177 افراد نے ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے، 355 افراد نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس جبکہ 96 افراد نے دیگر اضلاع کے لائسنس کی تجدید کروائی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لئے خدمت مراکز سے بہترین سہولیات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، بہترین سروس ڈیلیوری اولین ترجیح ہے جس کے لئے تھانوں کے ساتھ خدمت مراکز سے بھی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی .