راولپنڈی(کرائم رپورٹر) پی ایچ پی پوسٹ چک میوں جہلم میں ڈسٹرکٹ افیسر پی ایچ پی ضلع جہلم سید ذوالفقار علی گیلانی ڈی ایس پی صاحب نے ھمراہ تمام پوسٹ انچارجز ضلع جہلم اور صحافی حضرات کے درمیان میٹنگ و پریس کانفرنس کی سال 2024 کے اندر پی ایچ پی جہلم نے پی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت کل 197 ایف ائی ار کا اندراج کروایا جبکہ اسلحہ ایمونیشن کی کل 27 ایف ائی ار جس میں ایک کلاشن کوف ایک رائفل 27 پسٹلز، شراب کی کل 7 ایف ائی ار جس میں 205 لیٹر شراب ،منشیات کی تین عدد ایف ائی ار جن میں 11 کلو چرس 11 کلو افیون کے پرچے درج کروائے اس کے علاوہ ای پولیس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے 367744 افراد کو چیک کیا گیا جن میں سے کیٹگری A کے 7 خطرناک اشتہاری مجرمان کیٹگری بی کے 100 اشتہاری مجرمان جب جبکہ عدالتی مفروران 60 کس دیگر 246 کل 413 مجرمان کو گرفتار کیا جبکہ وہیکلز ویریفکیشن کرتے ہوئے 37650 گاڑیوں کو چیک کیا گیا.
جن میں سے 7 چوری شدہ گاڑیاں و موٹر سائیکل کو برامد کر کے زیر دفعہ 411 پی پی سی قانونی کاروائی کی گئی اس کے علاوہ روڈ یوزر کو دوران سفر مختلف نوعیت کی 891 ہیلپس فرام کی گئی ایکسیڈنٹ ڈیل کرتے ہوئے 36 افراد کو فرسٹ ایڈ دی گئی جبکہ گھر سے بھاگے یا گمشدہ 23 بچوں کو بازیاب کر کے ان کے والدین سے ملایا گیا بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواران کے 2195 موٹر سائیکل اور کم عمر ڈرائیورران کہ 286 موٹر سائیکلوں کو پوسٹ ہاے پر بند کیا گیا اس کے علاوہ ٹریفک مینجمنٹ پر عمل کرتے ہوئے ای چالاننگ کے ذریعے 29391 چالان کیے گئے قومی خزانے کو 10981600 ریوینیو دیا گیا کم عمر ڈرائیور ان کے خلاف 516 چالان بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کو 8630 چالان اور لوڈ گڈ ٹرانسپورٹ خلاف ورزی پر 6925 چالان دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں 1660 چالان کیے گئے DLIMS کا استعمال کرتے ہوئے ریگولر لائسنس 1116 ری نیول لائسنس 186 ڈپلیکیٹ لائسنس 07 انٹرنیشنل لائسنس 15 جاری کیے گئے میڈیا سے مزید گفتگو کرتے ہوئے ڈی او ڈی ایس پی پی ایچ پی ضلع جہلم ذوالفقار علی گیلانی صاحب نے کہا پی ایچ پی جہلم 24/7 ان روڈ ان پٹرولنگ ہے کسی بھی ناگہانی صورتحال ایکسیڈنٹ انسیڈنٹ جرم کی اطلاع ڈکیتی رازنی کسی ہیلپ کی صورت جرم پیشہ افراد کی نقل و حرکت پی ایچ پی کی ہیلپ لائن 1124 پردے پی ایچ پی جہلم اپ کو بروقت سے ریسپانڈ کرے گی.