سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی اور پریمیم میڈیکل کمپلیکس کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی اور پریمیم میڈیکل کمپلیکس کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط۔ تفصیلات کیمطابق سٹی ٹریفک پولیس، راولپنڈی اور پریمیم میڈیکل کمپلیکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان ایک مفاہمت کی یاداشت پر دستخظ کئے گئے۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر، راولپنڈی بینش فاطمہ اور پریمیم میڈیکل کمپلیکس کے چیف آپریٹنگ آفیسر وجاہت خان موجود تھے۔ یہ معاہدہ دونوں اداروں کے درمیان قریبی تعاون کا فروغ دے گا اور ساتھ ہی ٹریفک پولیس سٹاف اور انکے زیرِ کفالت افراد کے لیے جدید طبی سہولیات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا،یہ معاہدہ ٹریفک پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو بہترین طبی خدمات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا، معاہدے کے تحت سٹی ٹریفک پولیس کے ملازمین اور انکے اہلِ خانہ کو مختلف طبی سہولیات پر خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی،.

جن میں مختلف لیبارٹری ٹیسٹوں پر 50% رعایت، امیجنگ سروسزCT اسکین، MRI، ایکس رےپر 30% رعایت، اینڈوسکوپی، کولونوسکوپی، اور OPD خدمات ، جنرل سرجریز اور ڈائلیسس جیسے اہم علاج معالجے پربھی خصوصی رعایت دی جائے گی، اس سلسلہ میں ایک انتظامی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو باہمی تعاون کے منصوبوں کی نگرانی اور جائزہ لے گی، اسکے علاوہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے اپنے ہیڈکوارٹر میں موجود ون ونڈو ڈرائیونگ لائسنسنگ ہال میں خون کے گروپ کی شناخت کی سہولت فراہم کرنے کا آغاز بھی کیا ہے، یہ سہولت معمولی فیس کے عوض دستیاب ہوگی اور عوام کی سہولت کے لیے اسے جلد ہی دیگر لائسنسنگ سینٹرز تک توسیع دی جائے گی،سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی ہمیشہ اپنے ملازمین اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے۔ اس معاہدے کے تحت، ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو بہترین طبی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی، جو ان کی صحت مند زندگی کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی اس معاہدے کو ایک سنگِ میل سمجھتی ہے جو ادارے کے ملازمین کی صحت و بہبود کے ساتھ ساتھ پریمیم میڈیکل کمپلیکس کے تعاون سے جدید طبی خدمات کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔