راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ ٹیکسلا نےخاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل،مقتولہ کا شوہر ہی قاتل نکلا، ملزم گرفتار،ملزم اللہ دتہ نے رشتہ کے تنازعہ پر بیوی کو قتل کرکے واقعہ کو واردات کا رنگ دینے کی کوشش کی، ملزم اللہ دتہ نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کروایا کہ اس کی اہلیہ کو کسی نامعلوم شخص نے قتل کیا ہے تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل کردیا، مقتولہ کا شوہر اللہ دتہ ہی قاتل نکلا، ملزم گرفتار،ملزم اللہ دتہ نے رشتہ کے تنازعہ پر بیوی کو قتل کرکے واقعہ کو واردات کا رنگ دینے کی کوشش کی، ملزم اللہ دتہ نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کروایا کہ اس کی اہلیہ کو کسی نامعلوم شخص نے قتل کیا ہے،ٹیکسلا پولیس نے تمام ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے قتل کا سراغ لگا لیا، اندھے قتل کے ملزم کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او ٹیکسلا اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،ملزم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔