راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ ٹیکسلا نے پتنگ فروش گرفتار، 70 پتنگیں اور ڈور برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش سلمان بہادرکو گرفتارکرلیا، ملزم سے 70 پتنگیں اور ڈور برآمد ہوئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔