راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ رتہ امرال نے تاش پر جواء کھیلنے والے 05 قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم 17 ہزار روپے،03 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 05 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں نعیم،فیض زمان، ارشاد، مزمل اور سہیل شامل ہیں، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 17 ہزار روپے، 03 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد ہوئے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے، قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔