راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ بنی نے جیولری شاپ پر چوری کی واردات کرنے والی ملزمہ گرفتار،ساڑھے 05 لاکھ سے زائد مالیت کی مسروقہ طلائی چین برآمد،ملزمہ صدف نے جیولری شاپ سے جیولری دیکھنے کے بہانے طلائی چین چرا لی تھی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جیولری شاپ پر چوری کی واردات کرنے والی ملزمہ صدف کوگرفتار کرلیا،ملزمہ سے ساڑھے 05 لاکھ سے زائد مالیت کی مسروقہ طلائی چین برآمد ہوئی،ملزمہ صدف نے جیولری شاپ سے جیولری دیکھنے کے بہانے طلائی چین چرا لی تھی،بنی پولیس نے ہیومین انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر لیا،ملزمہ کی گرفتاری اور سو فیصد ریکوری پر ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے ایس ایچ او بنی اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔