چوری کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ ٹیکسلا نے ،چوری کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ گرفتار، مسروقہ رقم 50 ہزار روپے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں حکمت یار، عبدالودود اور اعجاز شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 50 ہزار روپے برآمدہوئی، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔