شادی کی تقریب میں فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے والے 02 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ گوجر خان نے شادی کی تقریب میں فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے والے 02 ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے والے 02 ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں آصف اور قمر الزمان شامل ہیں،ملزمان نے فائرنگ کر کے شہری ذیشان کو زخمی کر دیا تھا،گوجر خان پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، فائرنگ سے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔