منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن 7 منشیات فروش گرفتار ، سی پی او سید خالد ہمدانی

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن لیڈی منشیات فروش سمیت 7 ملزمان گرفتار، 11 کلو سے زائد چرس برآمد تھانہ ویسٹریج نے ملزمہ بخت مینہ سے 1 کلو 250 گرام چرس برآمد کی تھانہ پیرودہائی پولیس نے ملزم شکیل سے 1 کلو 828 گرام چرس، ملزم فاروق سے 1 کلو 250 گرام چرس برآمد کی .

تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ملزم ساجد سے 1 کلو 800 گرام چرس، ملزم امام شاہ سے 1 کلو 660 گرام چرس برآمد کی تھانہ واہ کینٹ پولیس نے ملزم حماد سے 1 کلو 760 گرام چرس،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم یاسر سے 1 کلو 480 گرام چرس برآمد کی.

ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے .