فیصل آباد(کرائم رپورٹر) فیصل آباد ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد کا ڈسٹرکٹ بار الیکشن کےحوالے سے پولیس سیکیورٹی ڈیوٹی کے انتظامات کا جائزہ اس موقع پر ایس ایس پی لائلپور ڈویژن ، چیف ٹریفک آفیسر ، ڈی ایس پی سول لائن ، ڈی ایس پی کوتوالی ، ایس ایچ او سول لائن اور انچارج سیکیورٹی ہمراہ تھے فیصل آباد ایس ایس پی آپریشنز نے ڈسٹرکٹ الیکشن بار سیکیورٹی ڈیوٹی کے متعلق ڈیوٹی پر مامور جوانوں کو بریف کیا ۔ فیصل آباد پولیس کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار الیکشن پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائےگیا ہے ۔ فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن میں امن و عامہ قائم رکھنے کیلئے پولیس اہلکارمتعین کیے گئے ہیں۔ فیصل آباد کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کیلئے ریزرو ہائے کے پولیس جوان پولیس لائنز میں سٹینڈ بائی رہیں گے۔ فیصل آباد جبکہ گردونواح میں ایلیٹ پولیس فورس اور ڈولفن فورس کی ٹیمیں مسلح گشت تعینات کی گئی ہیں