راولپنڈی(کرائم رپورٹر)پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ھدایات جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری۔ پٹرولنگ پوسٹ بھلوٹ موڑ سے سب انسپکٹر زاہد محمود اور انکی ٹیم نے علاقہ تھانہ ٹیکسلا سے ڈکیتی میں چھینا گیا موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔ ملزم اسفندیار ولد ظہر علی سکنہ ٹیکسلا گرفتار مقدمہ درج۔ جبکہ پٹرولنگ پوسٹ چوکپنڈوڑی سے اے ایس آئی خرم شہزاد نے اشتہاری مجرم عمر آفتاب ولد محمد آفتاب۔ جبکہ پٹرولنگ پوسٹ حطار سے اے ایس آئی ثاقب عثمان نے اشتہاری مجرم عبدالسمیع ولد محمد سعید سکنہ اٹک۔ پٹرولنگ پوسٹ ڈھرنال سے سب انسپکٹر ظہیر احمد نے عدالتی مفرور علی باغ ولد دینہ پات سکنہ فتح جنگ گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا۔ جس پر مدعی مقدمہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ پٹرولنگ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ پٹرولنگ پولیس جرائم کی روک تھام اور سرکوبی کیساتھ ساتھ عوام کی حفاظت اور خدمت میں بھی پیش پیش ہے۔ جس کو عوامی حلقوں میں خوب سراہا گیا۔