سی پی او فیصل آبادکامران عادل عوام کے مسائل کے فوری حل کیلئے کھلی کچہر ی کاانعقاد

فیصل آباد (کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل نے اپنے آفس میں عوام کے مسائل کے فوری حل کیلئے کھلی کچہر ی کاانعقادکی. تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل کا اپنے آفس میں عوام الناس کے مسائل کے فوری حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔جس میں سائلین نے فرداً فرداًاپنے مسائل سے آگاہ کیا جن پر فوری طور پر اِن کے مسائل حل کرنے کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے گئے اور متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت ہوئی کہ ان کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ اس موقع پرسی پی او کامران عادل نے کہا عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے ۔ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔،انہوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد کا کوئی بھی شہری ان کھلی کچہریوں میں کھل کر اپنے مسائل بیان کرسکتا ہے،فیصل آباد پولیس کی اس عوامی رابطہ مہم کا مقصد شہریوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنا ہے.