فیصل آباد (کرائم رپورٹر)سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل کی ہدایت پر تھانہ ملت ٹاو¿ن پولیس نے قتل کا ملزم گرفتارکر لیا،تھانہ ملت ٹاو¿ن کے علاقہ فاروق ٹاو¿ن میں ملزم حسنین علی نے اپنی بہن ثناءکو غیرت کے نام پر قتل کر دیا تھا۔
سی پی او کامران عادل کی ہدایت پر ایس پی مدینہ ڈویڑن کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی تھی،ایس پی مدینہ ڈویڑن کی سربراہی میں تھانہ ملت ٹاو¿ن پولیس نے ٹیکنیکل وسائل بروئےکارلاتے ہوئے قتل کرنے والے ملزم حسنین علی کوکچھ گھنٹوں میں گرفتار کرلیا
تھانہ ملت ٹاو¿ن پولیس نے گرفتارملزم کو پابند سلا سل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے،سی پی او کامران عادل نے کہا کہ ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔