راولپنڈی پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ وارث خان نے 7 ملزمان گرفتار،200 سے زائد پتنگیں اور 7 ڈوریں برآمد، گرفتار ملزمان میں سہیل، فرحان، مزمل، عمران، سیف الرحمن،ثاقب اور ایمل حسیب شامل ہیں، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا،ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا .