راولپنڈی(کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ھیڈ کوارٹرز میں رکشہ ڈرائیورز اور بائیکیا رائیڈرز کے لئے روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی جانب سے تمام روڈ یوزرز کے لئے محفوظ ماحول فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ کی سربراہی میں رکشہ ڈرائیورز اور بائیکیا رائیڈرز کے لئے ایجوکیشن ہال ٹریفک ہیڈکوارٹرز ریس کورس میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے آگاہی سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، سی ٹی او بینش فاطمہ نے شرکاء کو سڑکوں کو محفوظ بنانے کے لئے ٹریفک پولیس اور عوام کے درمیان تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی، یہ سیشن رکشہ اور بائیکیا ڈرائیورز کی ذمہ داریوں اور مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے ترتیب دیا گیا تھا، شرکاء کو قوانین پر سختی سے عمل کرنے اور ٹریفک خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ترغیب دی گئی.
اپنے خطاب میں سی ٹی او راولپنڈی نے ڈرائیونگ لائسنس کو قانونی اور آسان طریقے سے حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے غلط پارکنگ جیسے مسائل سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی جو دیگر روڈ یوزرز کے لئے پریشانی کا باعث بنتے ہیں، شرکاء کو یقین دلایا گیا کہ ہم آپ کے مثبت یا منفی تاثرات سننے کے لئے ہر وقت تیار ہیں تاکہ نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکے،اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز و لائسنسنگ بھی موجود تھے،ورکشاپ کے دوران متعلقہ برانچ انچارجز نے شرکاء کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے عمل، مختلف روڈ سیفٹی سائنز کے معنی اور چالاننگ کے معاملات پر جامع بریفنگ دی، اس سیشن نے شرکاء کو ان معاملات کے بارے میں آگاہی فراہم کی جس سے وہ اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے نبھا سکیں،.
سی ٹی او بینش فاطمہ نے ٹریفک قوانین کی پابندی اور ایک دوسرے کے ساتھ احترام پر مبنی کلچر کو فروغ دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا، انہوں نے تمام روڈ یوزرز سے اپیل کی کہ وہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے مشن میں شامل ہو کر سب کے لئے محفوظ اور صاف سڑکوں کی کوشش میں اپنے حصے کی ذمہ داری نبھائیں ، ورکشاپ میں مختلف روڈ سیفٹی ویڈیوز، سڑک پر استعمال ہونے والے اشارے اور سوال و جواب کے سیشن بھی شامل تھے، جنہوں نے شرکاء کو اپنے سوالات کے جوابات حاصل کرنے اور تجربات شیئر کرنے کا موقع فراہم کیا، اس ورکشاپ نے شرکاء اور ٹریفک پولیس کے نمائندوں کے درمیان مثبت بات چیت کے ماحول کو فروغ دیا، سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی روڈ سیفٹی آگاہی کو فروغ دینے کے لئے اس طرح کے اقدامات کرنے کے لئے پرعزم ہے، یہ ورکشاپس ایک وسیع وژن کا حصہ ہیں جس کا مقصد ایک ایسا ٹریفک نظام تشکیل دینا ہے جو حفاظت،صاف سڑکوں، اور عوامی تعاون کو ترجیح دے، آئیں مل کر محفوظ سڑکوں اور بہتر سفریکے لئے اپنا کردار ادا کریں۔