فیصل آباد(کرائم رپورٹر) اے ایس پی گلبرگ راجندرکی اپنے آفس میں ہاسٹل مالکان سے میٹنگ تفصیلات کے مطابق اے ایس پی گلبرگ راجندر نےاپنے آفس میں ہاسٹل مالکان سے میٹنگ کی جس میں ہاسٹل مالکان کوہدایت کیگئی کہ ہاسٹل کے باہربورڈ آویزاں ہونا چاہیں۔CCTV سکیورٹی کیمرے ان/آﺅٹ نصب ہوں۔ کرایہ داراور مالک کا اندراج متعلقہ تھانےمیں لازمی کروایا جائے۔تھانہ کیطرف سےجاری کردہ ہاسٹل رجسٹریشن سرٹیفکیٹ موجود ہو۔ہاسٹل میں تمام مقیم افراد بشمول ملازمین کی لسٹ اور مکمل کوائف کے ساتھ ریکارڈہاسٹل رجسٹر پرموجود ہو۔جن ہاسٹل مقیم کے پاس شناختی کارڈ موجود نہ ہو ان کو ہاسٹل میں رہائش نہ دی جائے ۔طلبا /طالبات کے علاوہ ورکروں کو ہاسٹل کرایہ پر نہ دیا جائے ۔ہاسٹل مقیم افراد کی آمد ورفت کا ریکارڈ موجود ہو۔ تمام مقیم افراد کو ہاسٹل کیطرف سے ہاسٹل کا کارڈ جاری کریں۔ہاسٹل کے اوقات کارکی پابندی لازمی کریں گرلز ہاسٹل کارات9 بجےاور بوائز ہاسٹل کارات10 بجے گیٹ مکمل بندہوں اور آخر پر اے ایس پی گلبرگ ر اجندر نےکہا ان حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایاجائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچاجا سکے۔
