راولپنڈی پولیس کے ٹرانسفر ہونے والے افسران کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں پروقار الوداعی تقریب، سی پی او سید ٖخالد ہمدانی

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) سی پی او سید ٖخالد ہمدانی کی جانب سے راولپنڈی پولیس کے ٹرانسفر ہونے والے افسران کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں پروقار الوداعی تقریب، ٹرانسفر ہونے والے افسران میں ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر اور ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز شامل ہیں،تقریب میں سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، چیف ٹریفک آفیسر،ایس پی سیکورٹی،ایس پی سی آئی اے، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور دیگر سینئر افسران کی شرکت.

سی پی او راولپنڈی اور افسران نے ٹرانسفر ہونے والے افسران کو اعزازی شیلڈز اور تحائف دیے،ٹرانسفر ہونے والے افسران نے تعیناتی کے دوران بہت محنت سے کام کیا، ایس ایس پی فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر اور ایس پی ناصر نواز کی راولپنڈی پولیس کے لیے گرانقدر خدمات لائق تحسین ہیں.