موٹر سائیکل و دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ رتہ امرال نے ،موٹر سائیکل و دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم 16 ہزار روپے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں زبیر اور یاسر شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم 16 ہزار روپے برآمد ہوئے، ایس پی راول کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، منظم و متحرک گینگز کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔