فیصل آباد ۔سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل کی لائنزکمپلیکس میں پر فارمنس اویلوایشن میٹنگ۔تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل کی زیر صدارت پولیس لائنزکمپلیکس پرفا رمنس اویلوایشن میٹنگ کا انعقاد کیا گیا
میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشن، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، مدینہ ڈویڑن، اور لائل پور ڈویڑن کے ایس پیز،ایس ڈی پی اوزاور متعلقہ افسران شا مل۔سی پی اوفیصل آبادڈی آئی جی کامران عادل نے کمرشل اوردیگرمقامات کی سخت نگرانی ،گشت کومزیدبہتربنانے،سنگین مقدمات کو فوری طور پر یکسو کرنے،بنکوں کی سکیورٹی کے سلسلہ میں گا رڈزکو مکمل چیک کرنے،مسا جدو چرچ ہا ئےکی ڈیو ٹی کو مو¿ثربنانے، ملزما ن اشتہا ری ،ڈبل مرڈر،مرڈر اور اقدام قتل کے ملزمان کو گرفتار کرنے،اپنے اپنے علاقہ جا ت میں گینگزکا قلعہ قمع کر نےکی ہد ایا ت دی۔اس موقع پر سی پی اوفیصل آبادکامزیدکہناتھاکہ سنگین مقدمات،قتل،اغوا ءبرائے تاوان،قبضہ گروپ،ڈکیتی وراہزنی،15سے موصول کالز کو سنجیدگی سے لیا جائے اورمتعلقہ ایس ڈی پی اوز خود موقعہ پر پہنچیں اورفوری مقدمہ کا اندراج یقینی بنایا جائے