فیصل آباد ۔ ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب، ایس ایس پی SPU نعیم عزیز سندھو، ایس پی مدینہ ڈویژن ، ایس پی سپشل برانچ ، انچارج سیکیورٹی سمیت ودیگر افسران میٹنگ میں شامل ہوئے
سی پی او کامران عادل نے چائنیز سیکیورٹی کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا
سی پی او کامران عادل نے تمام نمائندگان میٹنگ اور افسران کو چائنیز کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے مناسب حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی۔
سی پی او کامران عادل نے سینئر افسران کو ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی اہلکاروں کو ڈیوٹی کی حساسیت کے متعلق آگاہ اور بریفنگ کے متعلق ہدایات دیں۔
ایس پی مدینہ ڈویژن کو چائنیز سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو روزانہ کی بنیاد پر بریف اورچیک کرنے کی ہدایت
سی پی او کامران عادل نے کہا ہے کہ چینی شہریوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں ۔چائنیز کی سیکیورٹی پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی