ایل پی جی باوزرز،اسٹوریج ٹینکس،بلٹس کے مینوفیکچررز کا اجلاس

لاہور۔اوگرا کے ریجنل آفس لاہور میں ممبر آئل اوگرا، زین العابدین کی زیر صدارت ایل پی جی باوزرز/اسٹوریج ٹینکس/بلٹس کے مینوفیکچررز کے ساتھ ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں ایل پی جی اور انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹس کے سینئر ڈائریکٹرز اور افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران، ایل پی جی باوزرز کے مجاز مینوفیکچررز کو ہدایت دی گئی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی ایل پی جی باو¿زر کی گنجائش 30میٹرک ٹن سے زائد نہ ہو (15فیصد الاو¿نس کی اجازت کے علاوہ)۔ مزید برآں، مینوفیکچررز کو سختی سے حفاظتی معیارات پر عمل در آمد کرنے کی ہدایت دی گئی۔ مینوفیکچررز کی جانب سے فراہم کردہ مطلوبہ ڈیٹا کو ٹینکس کے خلاف جانچ پڑتال کے مراحل سے گزارا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیمیں تمام مینوفیکچرنگ یونٹس کے دورے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔ غیر مجاز/غیر قانونی مینوفیکچررز کے خلاف مقامی انتظامیہ کی مدد سے مناسب کارروائی کی جائے گی۔ ترقیاتی عمل کی باقاعدہ نگرانی کافیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ مجموعی طور پر تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔