حکومت تاجروں پر نت نئے ٹیکسز ختم کر ے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ، خواجہ سلیمان صدیقی

ملتان(نیوز رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت چھوٹے تاجروں اور غریب قوم پر نت نئے ٹیکسز لگانے کی بجائے بجلی کے بلوں میں لگائے گئے ٹیکسز سمیت دیگر بلا وجہ ٹیکسز ختم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنائے اور تاجر تنظیموں کے حقیقی نمائندہ تاجر رہنماؤں سے مذاکرات کرے تو ملکی معیشت مستحکم ہونے کا انقلاب برپا ہو سکتا ہے انجمن تاجران ترین روڈ،ٹی سی ایس آفس،سوہن حلوہ مارکیٹ،ٹیناں والی کھوئی،کا قیام احسن اقدام ہے چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کے مسائل کے حل کے لیے ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید،حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے حقیقی نمائندہ تاجر تنظیم خواجہ سلیمان صدیقی اور ان کی ٹیم کے ساتھ ہمہ وقت کردار ادا کرنے کو تیار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران ترین روڈ،ٹی سی ایس آفس،سوہن حلوہ مارکیٹ،ٹیناں والی کھوئی کے نو منتخب عہدے داران کی حلف برداری تقریب سے خطاب کے دوران کیا .

جبکہ اس موقع پر نو منتخب عہدے داران سرپرست اعلی نعمان پیر زادہ،چیئرمین فہیم ظفر،صدر چوہدری زاہد مسعود،جنرل سیکریٹری فیضان پیرزادہ،سینیئر نائب صدر شیخ محمد جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ہم اپنے دکانداروں کے بہتری اور دکانداروں کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کو شاہ رہیں گے ہم مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور ان کے ساتھ اپنا الحاق کا اعلان کرتے ہیں کیونکہ ہمیشہ خواجہ سلیمان صدیقی نے تاجروں کے مسائل بخوبی حل کیے ہیں ہم ان کی قیادت میں اپنے تاجروں کے مسائل حل کریں گے اور تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے جبکہ مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے نو منتخب سرپرست اعلی نعمان پیر زادہ،چیئرمین فہیم ظفر،صدر چوہدری زاہد مسعود،جنرل سیکریٹری فیضان پیرزادہ،سینیئر نائب صدر شیخ محمد جاوید،نائب صدر شیخ محمداختر،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عمیر عابد،جوائنٹ سیکرٹری علی عمر،انفارمیشن سیکرٹری یوسف شوکت ودیگرعہدے داران سے حلف لیا .

اس موقع پر مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،صدر جنوبی پنجاب شیخ جاوید اختر نے نو منتخب صدر چوہدری زاہد مسعود کو مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ملتان کا ضلعی نائب صدر جبکہ نمیر علی کو کوارڈینیٹر جنوبی پنجاب مقرر کیے جانے کا اعلان کیا تقریب میں مرکزی تنظیم تاجران جنوبی پنجاب کے صدر شیخ محمد جاوید اختر، ضلعی صدرسید جعفر علی شاہ،سنیئرنائب صدرحاجی ندیم قریشی،صدر ملتان خالد محمود قریشی سمیت، مرزا نعیم بیگ،جنرل سیکریٹری جنوبی پنجاب ذیشان صدیقی،کاشف رفیق،شیخ فیصل،جمیل خان بابر،رانا عمیر فاروق،قسور بھٹی، نمیر علی،یونس انصاری،صابر قریشی،عاصم بھٹی،فرحان انصاری،بشیر اوڈھ،رانا جبار،عثمان ہاشمی سمیت دیگر نے شرکت کی خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ چھوٹے تاجر ملکی معیشت کی استحکام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جو سالانہ اربوں روپے کا حکومت کو ٹیکس دیتے ہیں لیکن انہیں سہولیات ہیں آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے آج چھوٹے تاجر اور عام غریب دکاندار شدید معاشی بحران سے دوچار ہے حکومت تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے ذمہ داری کا کردار ادا کرے۔