راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ڈولفن کمیونیکیشن کی چئیرپرسن محترمہ عاصمہ بٹ نے کہا کہ صحافی ،فنکار اور سیاست دان اپنی خدمات سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر پیش کرتے ہیں،ہم سب کو مل کر بلا تفریق پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ انھوں نے یہ بات گزشتہ روز صحافیوں اور فنکاروں کے اعزاز میں دی گئی فش پارٹی کے موقع پر کہی۔اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری،سویٹ ہوم کے سرپرست اعلی خان زمرد خان،ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار،ممبر صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ شاہ، رفعت عباسی،عوام پاکستان پارٹی رہنما حافظ عثمان عباسی ،امیدوارسابق قومی اسمبلی راجہ عاصم نواز، سینئیر ن لیگ رہنما سجاد خان،شاہد اقبال ، سابق چیئرمین خالد سعید بٹ ،راحت قدوسی، خرم رسول،ناصر میر،ٹرانسجینڈر الماس بوبی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
جب کہ افضل بٹ ،اظہر جتوئی،نئیر علی،سلمان سنی ،سپنا شاہ،شبیر شاہ،ارشد خان،انجم حبیبی سمیت راولپنڈی اسلام آباد کے فنکاروں اور صحافیوں کی کثیر تعداد ان کے ہمراہ موجود تھی۔شرکاء نے بہترین تقریب کے انعقاد پر عاصمہ بٹ، سابق صدر رپجا سہیل ملک اور سینئر فوٹو جرنلسٹ امجد چوہدری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج کی تقریب اپنی نوعیت کے اعتبار سے سب سے منفرد ہے۔جہاں فنکار،صحافی اور سیاست دان ایک پلیٹ فارم پر ایک ساتھ جمع ہیں۔ایسی تقریبات کے انعقاد سے ملنساری کا جذبہ فروغ پاتا ہے،اس پر عاصمہ بٹ نے سب کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فنکار اور صحافی دکھ سکھ کے ساتھی ہیں۔اس موقع پر فنکاروں نے رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کیے۔جس سے شرکاء بے حد محظوظ ہوئے