چو نترا،رائیکہ میرا، چک بیلی خان سمیت دیگر علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان ، ایم این اے قمر الاسلام

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کہ رہنما ایم این اے قمر الاسلام نے یونین کونسل چو نترا،رائیکہ میرا، چک بیلی خان سمیت دیگر علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا کام عوام کی خدمت ہے اور خدمت کرتا رہوں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے علاقے کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے سڑکوں گلیوں کی تعمیر کے لیے ترقیاتی فنڈز کا اعلان کیا ان کا کہنا تھا مسلم لیگ ن ہمیشہ عوام کی خدمت کے لیے پیش پیش ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ اج ان تمام یونین کونسلوں میں تعمیر و ترقی کے جال بچھائے جائیں گے انہوں نے کہا علاقے کے عوام نے جس طرح میرا استقبال کیا میرا سر فخر سے بلند ہوا ان کا کہنا تھا کہ یہ استقبال انہوں نے میرا نہیں بلکہ اپنا کیا انجینئر قمر الاسلام کا کہنا تھا کہ کون کہتا ہے کہ مسلم لیگ ن ، والے عوام میں نہیں جا سکتے اج مخالفین دیکھ لیں کہ ان یونین کونسلوں میں مسلم لیگ ن کے کارکن سرگرم ہیں.

قبل ازیں انجینیئر قمر الاسلام کا علاقے کے معززین نے والہانہ استقبال کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچاور کی اور ان کی گاڑی کے ساتھ بھاگتے رہے جلسہ کے دوران علاقے کی معززین اور سیاسی شخصیات نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا .