موسم بہار کے پیش نظر راولپنڈی کے پارکس کی تزئین و آرایش اور صفائی ستھرائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی احمد حسن رانجھا

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی احمد حسن رانجھا نے کہا ہے کہ موسم بہار کے پیش نظر راولپنڈی کے پارکس کی تزئین و آرایش اور صفائی ستھرائی کا کام تیزی سے جاری ہے،ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ویژن کے مطابق پارکس ینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی شہریوں کی تفریح اور سہولیات کے پیش نظر بہترین انتظامات یقینی بنائیں ہوئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے شہر کے مختلف پارکس میں صفائی ستھرائی اور تزئین و آرایش کے کام کو تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ موسم بہار میں راولپنڈی کے شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کی جا سکیں ،

ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا کہ شہر کے چھوٹے بڑے پارکس میں عوامی سہولیات کے عوامل پر تیزی سے کام جاری ہے اور پھولوں کی کاشت, واکنگ ٹریکس کی مرمت اور صفائی کا کام مکمل کیا جا رہا ہے ۔ احمد حسن رانجھا نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر پی ایچ اے راولپنڈی کے شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے ہوئے ہے اور موسم بہار میں شہریوں کو بہترین انتظامات فراہم کیے جائیں گے .