راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پی ایچ اے راولپنڈی کے زیر اہتمام گرین بیلٹس اور پبلک پارکس کی صفائی ستھرائی کا کام جاری بارشوں کی کمی کے سبب پارکس میں ہریالی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کا اغاز ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی ہدایات پر گرین بیلٹس پر شجرکاری اور پھولدار پودوں کی کاشت کا آغاز ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر راولپنڈی میں گرین بیلٹس اور پبلک پارکس کی صفائی ستھرائی اور پھولدار پودوں کی کاشت کا آغاز کر دیا گیا ہے، ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا کہ پنجاب حکومت اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات ہر راولپنڈی شہر کے پارکس اور گرین بیلٹس کی صفائی ستھرائی کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور موسم بہار کے پیش نظر پبلک پارکس اور گرین بیلٹس پر پھولدار پودوں کی کاشت کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے پی ایچ اے کا ایک کلیدی کردار یے۔ احمد حسن رانجھا نے کہا کہ پی ایچ اے راولپنڈی کے پارکس میں عوام کو معیاری تفریحی سہولیات فراہم کر نے کے حوالے سے اپنی زمہ داریاں احسن انداز میں ادا کر رہا ہے اور گرین بیلٹس پر پھولدار پودوں کی افزائش سے موسم بہار میں ایک فرحت کا احساس ہوتا ہے ، احمد حسن رانجھا نے کہا کہ رواں برس موسم سرما میں بارشوں کے نہ ہونے سے پارکس میں پودوں پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی گئی ہے تاکہ پارکس کی ہریالی کو برقرار رکھا جا سکے ، انہوں نے واضح کیا کہ پی ایچ اے راولپنڈی شہر کے پارکس اور گرین بیلٹس پودوں کی کاشت کا کام کا آغاز کر چکا ہے اور فروری کے مہینے میں یہ کام مکمل کر لیا جائیگا.