پولیس ٹریننگ سکول راولپنڈی کو خوبصورت اور سر سبز بنانے میں پی ایچ اے پیش پیش، ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے زیر اہتمام پولیس ٹریننگ سکول راولپنڈی میں خوبصورت اور رنگ برنگے پھول اور پودوں کی کاشت کا کام سرانجام دیا گیا،ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر پولیس ٹریننگ سینٹر راولپنڈی کے کمپاونڈ میں گرین ایریاز اور گارڈنز میں خوشنما پودے اور پھول کاشت کئے گئے،جس کی بدولت پولیس ٹریننگ سکول کی عمارت کی خوشنمائی میں اضافہ ہوا.

ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے پولیس ٹریننگ سکول کے طلباء اور سٹاف کی پی ایچ اے کے مثالی کام یعنی عمارت میں رنگ برنگے پھول پودوں کی کاشت اور گرین ایریاز کی تیاری کے کام میں بھرپور دلچسپی لینے اور سراہنے پر انکا خیر مقدم کیا.

پولیس ٹریننگ سکول کی عمارت میں ایک پولیس افسر اور ایک بچی کا خوبصورت مجسمہ بھی نصب کیا گیا ہے،جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک کم عمر بچی پولیس افسر کو پھول پیش کر رہی ہے،جس سے عوام میں پولیس کی محبت کے جذبے کو اجاگر کیا ہے.